عارف والا ،تحصیلدار و حساس اداروں کی مشترکہ چینی کے گودام پر کاروائی، 1750 بوری چینی برآمد ،گودام سیل

62

عارف والا ۔16 ستمبر (اے پی پی):تحصیلدار نےحساس اداروں سے ملکر چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ شدہ 1750 بوری چینی برآمد کر کے گودام سیل کر دیا ۔

تحصیلدار عارفوالا رانانوید نے حساس اداروں سے ملکر تاجر صدیق کے گودام پر کاروائی کرتے ہوئے ذخیرہ شدہ 1750 بوری چینی برآمد کرکے گودام کوسیل کردیا تحصیلدار رانانوید نے بتایا کہ چینی سرکاری ریٹ پر عوام کو دستیاب ہوگی ۔