بیجنگ ۔23ستمبر (اے پی پی):چین اور امریکا کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، چین کے نائب وزیر اعظم اور چین-امریکا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے چینی رہنما لی فنگ اور امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ییلن کے اتفاق رائے کی روشنی میں چین اور امریکا نے ایک اقتصادی ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا۔ جس میں …
چین ،امر یکا کااقتصادی ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق

مزید خبریں
بیجنگ ۔23ستمبر (اے پی پی):چین اور امریکا کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، چین کے نائب وزیر اعظم اور چین-امریکا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے چینی رہنما لی فنگ اور امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ییلن کے اتفاق رائے کی روشنی میں چین اور امریکا نے ایک اقتصادی ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا۔
جس میں "اکنامک ورکنگ گروپ” اور "فنانشل ورکنگ گروپ” شامل ہیں۔ چینی میڈ یا کے مطا بق "اکنامک ورکنگ گروپ” کی قیادت چین اور امریکا کی وزارت خزانہ کے نائب وزارتی سطح کے اہلکار کرتے ہیں، اور "فنانشل ورکنگ گروپ” کی قیادت پیپلز بینک آف چائنا اور امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزارتی سطح کے اہلکار کرتے ہیں۔
دونوں ورکنگ گروپ اقتصادی اور مالیاتی شعبوں سے متعلق امور پر مواصلات اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً ملاقاتیں کریں گے۔








