الیکشن کمیشن نے عمران خان کے لئے ضدی زبان ‘ غیر تہذیب یافتہ لہجہ جیسے الفاظ صحیح استعمال کئے،دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی)دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عوام کی آنکھوں میں زیادہ دیردھول نہیں جھونکی جا سکتی ، جہانگیر ترین نے ایس ای سی پی میں اپنی کرپشن کا اعتراف کر کے نہ صرف ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ بلکہ 7کروڑ روپے کی رقم بھی واپس کی،عمران خان اس سند یافتہ کرپٹ کو بغل میں لئے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے لئے …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی)دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عوام کی آنکھوں میں زیادہ دیردھول نہیں جھونکی جا سکتی ، جہانگیر ترین نے ایس ای سی پی میں اپنی کرپشن کا اعتراف کر کے نہ صرف ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ بلکہ 7کروڑ روپے کی رقم بھی واپس کی،عمران خان اس سند یافتہ کرپٹ کو بغل میں لئے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے لئے ضدی زبان ‘ غیر تہذیب یافتہ لہجہ جیسے الفاظ صحیح استعمال کئے ،تحریک انصاف کی طرف سے عدالت میں روز کوئی نہ کوئی بتنگڑ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمعہ کو تحائف بارے خود ٹویٹ کیا تھا اور خود اس کا پرچار کیا ۔انہوں نے کہا کہ 52 کروڑ روپے کے حوالے سے بات اخبار کی زینت بنی ہے۔ جہانگیر ترین جس نے ایس ای سی پی میں اپنی کرپشن کا اعتراف کر کے نہ صرف ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ بلکہ 7کروڑ روپے کی رقم بھی واپس کی،عمران خان اس سند یافتہ کرپٹ کو بغل میں لئے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply