اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عمران خان کا کیس کمزور ہوتا جا رہا ہے جوں جوں مریم نواز کے وکیل دلائل دیتے جارہے ہیں عمران خان کے جھوٹے دعووں اورالزامات کے بت ٹوٹتے جا رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس ہارنے کے آثار اب ان …
عمران خان کے جھوٹے دعووں اورالزامات کے بت ٹوٹتے جا رہے ہیں،2018ءکے انتخابات میں ان کی پارٹی کا جنازہ نکلے گا ، مائزہ حمید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عمران خان کا کیس کمزور ہوتا جا رہا ہے جوں جوں مریم نواز کے وکیل دلائل دیتے جارہے ہیں عمران خان کے جھوٹے دعووں اورالزامات کے بت ٹوٹتے جا رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس ہارنے کے آثار اب ان کے چہرے پر بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں لیکن عمران نہ الیکشن کمیشن میں تلاشی دے رہے ہیں اور نہ منی ٹریل دے رہے ہیں جو ان کا دوہرا معیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 50 ہزار سے اوپر چلا گیا ہے ۔








