اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کا اعتراف پلڈاٹ اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کیا ہے،بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے لاہور علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا لاہور علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کا اعتراف پلڈاٹ اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کیا ہے،بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے لاہور علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب لاہور علاقائی بیورو کی 2016ءکی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی۔ ٹیم نے 24اور25 جنوری کو سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ چیئرمین نیب کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔








