صدر مملکت ممنون حسین کا پریس کونسل آف پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزادی ءصحافت کی قدر کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ اخبارات عوام کو مبنی برحقائق خبریں پہنچائیں،ملک میں ذرائع ابلاغ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پریس کونسل کا کردار نہایت اہم ہے ، اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی مقاصد کی تکمیل اور رائے عامہ کو حقائق سے …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزادی ءصحافت کی قدر کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ اخبارات عوام کو مبنی برحقائق خبریں پہنچائیں،ملک میں ذرائع ابلاغ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پریس کونسل کا کردار نہایت اہم ہے ، اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی مقاصد کی تکمیل اور رائے عامہ کو حقائق سے باخبر رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ یہ بات انہوں نے ڈاکٹر صلاح الدین مینگل کی سربراہی میں پریس کونسل آف پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پریس کو معاشرے کی بیداری اور بدعنوانی کے خلاف رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی صرف مالی ہی نہیں ہوتی بلکہ اخلاقی بھی ہوتی ہے، اگر لوگ اپنی ذمہ داریا ں بطریق احسن ادا نہ کریں تو یہ بھی بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے اور ہر ادارے کا سربراہ اپنے ادارے کی کارکردگی کا ذمہ دار ہے۔

Leave a Reply