اینٹی نارکوٹکس فورس کی ایک ہفتے میں 54 انسداد منشیات کارروائیاں،15.93 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

122
ANF

راولپنڈی ۔26ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس نے ایک ہفتے میں 54 انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران 15.936ملین ڈالر مالیت کی 644.334کلوگرام منشیات،190 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈاور 600 کلو ممنوعہ پائوڈر برآمد کرلیا ۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت 53 ملزمان کو گرفتارکیاگیا جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی23 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 90.8 کلوگرام افیون، 45.323کلوگرام ہیروئن، 497.723 کلوگرام چرس، ،10.145کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 26گرام ویڈاور317گرام ایکسٹیسی گولیاں(370گولیاں )شامل ہیں۔

اے این ایف پنجاب نے15کارروائیوں کے دوران 223.175کلوگرام منشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کرکے8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی،برآمدہ منشیات میں58.400کلو گرام افیون،9.650کلو گرام ہیروئن، 154.140کلو گرام چرس اور 985گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) شامل ہیں ۔

اے این ایف راولپنڈی نے14کارروائیوں کے دوران179.402 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 19 ملزمان کو گرفتار کر کے6 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں، برآمدہ منشیات میں26.400 کلوگرام ہیروئن، 30.070 کلو گرام ہیروئن، 116.19کلو گرام چرس ،6.66کلوگرام ایمفیٹامائن (آئس)،20 گرام ویڈ اور 62 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100گولیاں )شامل ہیں۔

اے این ایف خیبر پختونخوا نے13کارروائیوں کے دوران 112.793کلوگرام منشیات برآمدکرکے6ملزمان کو گرفتار کر کے 5 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ،برآمدہ منشیات میں6 کلو گرام افیون ،603 گرام ہیروئن،105.577کلوگرام چرس،500 گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 113گرام ایکسٹیسی گولیاں(20گولیاں)شامل ہیں۔

اے این ایف سندھ نے8کارروائیوں کے دوران106.964کلوگرام منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمد شدہ منشیات میں106.816 کلوگرام چرس،6گرام ویڈ اور 142گرام ایکسٹیسی گولیاں(250گولیاں)شامل ہیں۔

بلوچستان نے4کارروائیوں میں22کلوگرام منشیات، 190ہائیڈروکلورک ایسڈ اور 600کلو ممنوعہ پائوڈر برآمد کر کے 4ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ برآمدہ منشیات میں 5کلوگرام ہیروئن ،15کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔