بجلی چوروں و نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران 900ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر کے 157ٹرانسفارمرز اتارے جا چکے ہیں، حیسکو

144

حیدرآباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی):حیسکو کی جانب سے پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرگرینڈ آپریشن جاری ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف حیسکو ریجن میں جاری آپریشن میں اب تک ایک ارب88کروڑ13لاکھ سے زائد کی رقم وصول کی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 908بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لئے متعلقہ پولیس تھانوں میں درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں جبکہ317بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے جاچکے ہیں جس کے نتیجے میں31بجلی چور صارفین کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے، بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں اب تک 900ٹرانسفارمرز سے بجلی منقطع کر کے 157ٹرانسفارمرز اتارے جا چکے ہیں۔

بجلی چوروں کے خلا ف کارروائی کے دوران آپریشن سب ڈویژن میرواہ گورچانی کی حدود میں ایک عدد آئس فیکٹری حوالہ نمبر24374140091981سے 15لاکھ15ہزار796کی ریکوری کی گئی، اسی طرح آپریشن سب ڈویژن ٹنڈوالہیار ون میں کارروائی کے دوران حوالہ نمبر30371410373000سے 3لاکھ55ہزار512فل پیمنٹ بقایات جات کے ساتھ ریکوری کی گئی ہے۔ حوالہ نمبر30371410994800 سے 2لاکھ 54ہزار414سے فل پیمنٹ بمع بقایاجات ریکوری کی گئی۔