لاہور۔25 جنوری (اے پی پی )چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے خاتمے کےلئے نیب اور حکومت کی کوششوں کا اعتراف کر نا ایک اہم اقدام ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلئے نیب متعدد اقدامات کررہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں بدھ کے روز صوبائی ہیڈ کوارٹر میں معائنہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے …
عالمی سطح پر پاکستان میں کرپشن میں کمی آنا حکومت اور نیب کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔25 جنوری (اے پی پی )چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے خاتمے کےلئے نیب اور حکومت کی کوششوں کا اعتراف کر نا ایک اہم اقدام ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلئے نیب متعدد اقدامات کررہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں بدھ کے روز صوبائی ہیڈ کوارٹر میں معائنہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان نے کہا کہ پاکستان کی کرپشن میں عالمی فہرست میں 9درجے کمی واقع ہوئی ہے جو کہ 126سے کم ہو کر116 ویں نمبرپر آگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کےلئے نیب متعدد اقدامات کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم سمیت دیگر مختلف اقدامات کےلئے خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کو کرپشن سے پاک کرنا ہے








