کراچی ۔25 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ سیکریٹری جنرل سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں بوگس دستاویزات جمع کرا وا کہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں اچھے ماہر نفسیات کی ضرورت ہے، بین الاقوامی ادارے بھی مان گئے ہیں کہ (ن) لیگ کی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو رہا …
عمران خان بوگس دستاویزات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سینیٹر نہال ہاشمی

مزید خبریں
کراچی ۔25 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ سیکریٹری جنرل سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں بوگس دستاویزات جمع کرا وا کہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں اچھے ماہر نفسیات کی ضرورت ہے، بین الاقوامی ادارے بھی مان گئے ہیں کہ (ن) لیگ کی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو رہا ہے، بلاول بھٹو کو پنجاب میں دورہ کرنے سے پہلے سندھ کے عوام کی حالت زار پر توجہ دینی چاہئے تھی، 28 جنوری کو کراچی میں ”نواز شریف زندہ باد ریلی“ نکا لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مسلم لیگ کے مقای دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی طرح کراچی میں بھی عوام کو اچھی سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے گرین لائن بس منصوبہ شروع کیا ہے اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔








