اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ناخواندہ افراد کو مہارتیں سکھانے کے لئے سکل ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے ان کی مالی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ جاری کئے گئے بیان کے …
ناخواندہ افراد کو مہارتیں سکھانے کے لئے سکل ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے، رزینہ عالم خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ناخواندہ افراد کو مہارتیں سکھانے کے لئے سکل ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے ان کی مالی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ جاری کئے گئے بیان کے مطابق انہوں نے شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے وفاقی حکومت اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے وژن کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی مدارس اور جیلوں میں تعلیمی اداروں پر بھی توجہ دے رہا ہے جبکہ ناخواندہ افراد کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے اساتذہ کی تربیت کے لئے نیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر سفارت خانہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے تعلیم کے شعبہ میں جاپان کے تعاون اور مواقع سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔








