راجکوٹ۔27ستمبر (اے پی پی):آسٹریلوی بیٹر سٹیون سمتھ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے 17ویں آسٹریلوی کھلاڑی ہیں، انہوں نے بدھ کے روز بھارت کے خلاف کھیلی گئی سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا،
سمتھ نے 2010 میں ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور 13 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے 145 میچز کی 129 اننگز میں 5 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا جس میں ان کی 12 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں شامل ہیں،
آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق کپتان رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 374 میچز میں 13589 رنز بنا رکھے ہیں۔