پیٹرا کویٹوواکا چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا

108
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار پیٹرا کویٹووا رواں سال چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

33 سالہ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں روسی کھلاڑی لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونووا نے شکست دی۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں روسی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار پیٹرا کویٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے اپ سیٹ شکست دیکر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔