آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات

112

اسلام آباد۔26جنوری(اے پی پی )پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے گزشتہ رو ز وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات کی، وہ کچھ دیر وفاقی وزیر کے ہمراہ رہیںاور باہمی دلچسپی کے امور سمیت انسانی حقوق کے مسائل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران مائیکل نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور خاص طور پر خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں مزید ضروری قانون سازی عمل میں لائی جارہی ہے ۔