29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومقومی خبریںبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر رحمت الٰہی کو بین الاقوامی...

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر رحمت الٰہی کو بین الاقوامی عبادہ ایوارڈ سے نوازا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر رحمت الٰہی کو اکیڈمی آف سائنسز افریقہ اور نیشنل سائنسز پبلیشر نے مشترکہ طور پر انٹر ڈسپلن تحقیق میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے کے اعتراف میں بین الاقوامی عبادہ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ڈاکٹر رحمت الٰہی ان دنوں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد میں بطو ر ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر رحمت الٰہی کے اب تک 300 سے زائد تحقیقی مقالہ جات اعلیٰ پایہ کے تسلیم شدہ بین الاقوامی جرائد، خصوصاً امریکہ اور برطانیہ میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کے تحقیقی مقالہ جات کا گوگل سکالر ایچ انڈیکس (91) جب 24 ہزار سے زائد سائیٹیشنز کا ہونا بذات خود ریاضی محقق کی تحقیق کا حقیقی معنوں میں ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ دسمبر 2020ء کو پاکستان اکیڈمی آف سائینسز کی طرف سے انہیں گولڈ میڈل دیا گیا جبکہ بطور مقالہ نگار ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل فار سائنس اور ٹیکنالو جی (پی سی ایس ٹی) کی جانب سے متعدد بار ڈاکٹر رحمت کو کیٹگری اے ایواڈ سے نواز گیا، یہی نہیں بلکہ ڈاکٹر رحمت الٰہی کو ان کے تحقیقی کام کی بناء پر بین الا اقوامی ویب آف سائنس کے ادارے کلیری ویٹ نے انہیں لگاتا چار سال ہائی لی سائیٹڈ ریسرچر ایوارڈز سے بھی نوازا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انہیں بہترین استاد کا ایوارڈ دیا گیا جب کی ایمرالڈ لٹریٹی کی طرف سے بیسٹ پیپر کا ایواڈ بھی وصول کر چکے ہیں۔

اسٹینفورڈ یونی ورسٹی امریلہ کی تحقیق کے مطابق دنیا کے ٹاپ ٹو پرسنٹ ریسر چرز میں ڈاکٹر رحمت الٰہی نہ صرف نمایاں مقام رکھتے ہیں بلکہ پاکستانی سائنسدانوں میںسر فرست ہیں۔ریاضی کے علاوہ اردو ادب میں آپ کی چار کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں”کشت شب”، ”حج و عمرہ کی قبولیت مگر کیسے”، ”کیا میں کافر ہوں” کے ساتھ ساتھ’’ سیرت رسول کریمﷺ‘‘ جیسی معرکۃ آرا کتاب ایک گراں خدمت کے طور پر جانی اور پہچانی جاتی ہے۔ ریکٹر پروفیسر ثمینہ ملک اور صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبا ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے ڈاکٹر رحمت الٰہی کو ایوارڈ کے حصول پر دلی مبارکباد پیش کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=397929

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں