گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤ ن جاری، مزید 56 بجلی چوروں کو پکڑ لیا، 46لاکھ روپے سے زائد کے جرمانےعائد

133
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

گوجرانوالہ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ توانائی ( پاور ڈویژن) کی ہدایت پرگیپکو ریجن بھرکے شہروں میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤ ن بھرپور طریقے سے جاری ہے، مزید 56بجلی چور پکڑے گئے ، بجلی چوروں کو 46لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے، حالیہ مہم کے دوران پکڑے جانے والوں کی تعداد 1518ہو گئی، 1447کے خلاف مقدمات درج جبکہ 778 کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرمحمد ایوب کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون تیسویں روز بھی جاری رہا۔ 7ستمبر سے جاری مہم کے دوران ابتک گیپکو ریجن میں بجلی چوری کے کل کیسزکی تعداد1518 ہوگئی ہے جن کو33لاکھ98ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت13کروڑ28لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے بتایا کہ ریجن بھر میں جاری حالیہ کریک ڈائون کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیوں کے نتیجہ میں سٹی سرکل میں 366، کینٹ سرکل میں382، گجرات سرکل میں 154،سیالکوٹ سرکل میں 228، نارووال سرکل میں184اور منڈی بہائوالدین میں204 جبکہ ریجن بھر میں مجموعی طور پر 1518کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،جن میں سے1147کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ 778کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کی روشنی میں گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،جس میں گیپکوٹیمیں بجلی چوری کا قلع قمع کرنے کے لئے خلاف دن رات مصروف عمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گیپکوریجن کے اضلاع گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات ، منڈی بہاولدین، حافظ آباد اور نارووال میں خصوصی چیکنگ ٹیموں نے گزشتہ روزکامیاب کارروائیوں کے دوران مزید56 بجلی چوروں کوپکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی،میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے،شنٹ سسٹم، میٹر کی باڈی ٹیمپرڈ کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرکے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے، ان تمام بجلی چوروں کے کنکشنز کاٹ دئیے گئے ہیں اورانہیں ایک لاکھ19ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں 46لاکھ روپے سے زائد ڈیٹکشن بل بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میں ایف آئی کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کرادی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹوانجینئر محمد ایوب نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کہیں بھی ہونیو الی بجلی چوری کی فوری اطلاع گیپکوکے جاری کردہ نمبرز پر دیں تاکہ ان بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے بجلی چوروں کا خاتمہ نہایت ضروری ہے لہٰذاشہری گیپکوسرویلنس ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔