لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمر سروسزرائے محمد اصغرنے ناقص کارکردگی پر ایک ڈپٹی مینجر کو اسسٹنٹ مینجر بنا دیا جبکہ ایک اسسٹنٹ مینجر کو نوکری سے برخاست کر دیا۔لیسکو ترجمان کے مطابق ناقص کارکردگی، زائد بلنگ، غیر قانونی طور پر بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی مہیا کرنے سمیت دیگر الزامات پر اسسٹنٹ مینجر باغبانپورہ وقار احمد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
ترجما ن کے مطابق اسسٹنٹ منیجر باغبانپورہ وقار احمد کو مختلف نوعیت کے کیسز میں سزا سنائی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی مینجر ایس اینڈ آئی آصف مجید کو ناقص کارکردگی، ٹارگٹ کے مطابق ریکوری پوری نہ کرنے، لاسز کنٹرول نہ کرنے کی بنا پر ایک سال کے لئے ڈپٹی مینجر سے اسسٹنٹ مینجر بنا دیا گیا۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ادارے میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ایسے تمام افسران یا ملازمین جو کرپشن میں ملوث پائے جائیں گے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔