پشاور، کامیاب کارروائی میں چرس برآمد، ملزم گرفتار

271
Drug dealer
Drug dealer

پشاور۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو سرویلنس نے پشاور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6000 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار گرفتار کر لیا۔

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کامیاب کارروائی میں ایک موٹر کار سے دوران تلاشی 6000 گرام چرس برآمد کی گئی ،

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق کارروائی ایچ گول چوک بطرف موٹروے روڈ پر کی گئی جس میں ملزم سیف الرحمن ولد غلام مصطفی ساکن تہکال پشاور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کیا گیا۔