لندن کے لوٹن ہوائی اڈے پر آتشزدگی ، پروازیں معطل

91
لوٹن ہوائی اڈے

لندن۔12اکتوبر (اے پی پی):لندن کے لوٹن ہوائی اڈے پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے نے حکام کےحوالے سے بتایا کہ آگ ایک گاڑی میں لگی تھی جو تیزی سے پھیلی اور اس نے ہوائی اڈے کو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔حکام نے بتایا کہ آگ سے پارکنگ ایریا کا تھرڈ فلور 80فیصد متاثر ہوا ہے تاہم گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔