اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، 7 کاروائیوں میں 88 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

110
Actions against
Actions against

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 7 کاروائیوں میں 88 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتارکرلیاہے۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔برآمدہ چرس کار میں بنائے گئے خُفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔

دورانِ کاروائی چارسدہ کے رہائشی دو ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد پر موٹر سائیکل سوار مُلزم خاتون سمیت گرفتار کر لیا ہے۔دورانِ کاروائی خاتون اور موٹر سائیکل کی سیٹ میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی ہے۔برآمدہ منشیات میں 2 کلو 200 گرام چرس، 500 گرام افیون اور 1 کلو آئس شامل ہے۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 87 آئس بھرے کیپسولز برآمد کر لئے ہیں۔ خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے قطر کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔اے این ایف کی جمرود خیبر میں چھاپہ مار کاروائی کی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔