پاک فوج نے کیمبرین پٹرول مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

115
مانسہرہ

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کے مقام ویلز میں منعقدہ دنیا کے مشکل ترین کیمبرین پٹرول مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔پاکستانی ٹیم 67 پنجاب رجمنٹ کے سپاہیوں پر مشتمل تھی۔ تفصیلات کے مطابق 6 اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والے اس مقابلے میں 113 ٹیموں بشمول 32 ممالک کی 39 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔

کیمبرین پٹرول 48 گھنٹے کا مشن اور ٹاسک اورینٹڈ پٹرول مشق ہے جس کے دوران ٹیم کے شرکاء 25 کلو گرام وزن اٹھا کر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔ برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پٹرول مشق کا شمار فوج کے مشکل ترین مقابلوں میں ہوتا ہے۔