اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے یو ایس ایڈ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملاقات میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں مستقبل میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے اور یو ایس ایڈ کے درمیان سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آفات سے نمٹنے کے لئے تیاری اور ردعمل سے متعلق رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔