اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاک بھارت میچ پر قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہینوں چھا جائو پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ جمعہ کو انہوں ہفتہ ہونے والے پاک بھارت ورلڈ کپ کرکٹ میچ کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ قسمت بہادروں کا ساتھ دیتی ہے اس لئے دلیری کے ساتھ کھیلنا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم 25 کروڑ پاکستانیوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔ ہار جیت کی پرواہ کیے بغیر مضبوط قوت اور ارادے سے کھلاڑی میدان میں اتریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو میچز میں فتح کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ پاکستانی شاہین بھارت کو اس کی سر زمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کریں گے۔