28.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںدھان کی فصل کی باقیات کو جلانے والے کاشتکاروں کے خلاف سخت...

دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے والے کاشتکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،کمشنر سرگودہا

- Advertisement -

سرگودہا۔14اکتوبر (اے پی پی):کمشنر محمد اجمل بھٹی نے دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے والے کاشتکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو موٹر وے کی 50 کلومیٹر ایریا کے کاشتکاروں پر گہری نظر رکھنے اور پرتالی جلانے والے کسانوں کو بھاری جرمانے اور ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کوٹمومن،بھلوال اور بھیرہ کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو انسداد سموگ سرگرمیوں کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے گاؤں میں مساجد اور تعلیمی اداروں میں دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی سے پیدا صورتحال سے آگاہی کے اعلانات کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

کمشنر نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد طاہر کو دُھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کو کریشنگ یونٹس پر فضائی آلودگی پر قابو پانے والے آلات نہ لگانے والوں کے خلاف بھی ضابطہ کی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے بھٹہ خشت اور فیکٹریوں کی چمنیوں پر بھی خاص نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401075

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں