28.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجلی چور ملک و قوم کے مجرم ہیں، ان سے رعایت کسی...

بجلی چور ملک و قوم کے مجرم ہیں، ان سے رعایت کسی صورت ممکن نہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ننکانہ

- Advertisement -

سانگلہ ہل۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ننکانہ صاحب محمد حنیف نے کہاہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پربجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون کے دوران اب تک 599افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں،بجلی چور ملک و قوم کے مجرم ہیں، ان سے رعایت کسی صورت ممکن نہیں،بجلی چوری میں ملوث افراد کو05کروڑ37لاکھ روپے سے زائد ڈیکٹیشن بلز ڈال کراب تک مجموعی طورپر 02کروڑ40لاکھ37ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے ان خیالات کا اظہار ضلع بھر میں جاری بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل لیسکومحمد شاہد،انچارج سیکورٹی برانچ رائے ظفراللہ خاں، واپڈا سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اے ڈی سی جنرل نے اس موقع پر بتایا کہ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور درجنوں بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ واپڈا کی جانب سے موصول ہونے والی تحریر پر بلاتاخیر مقدمہ درج کیا جائے گا،کوئی کتنا بھی بااثرکیوں نہ ہوقانون کی گرفت میں ضرورآئے گا۔اے ڈی سی جی ننکانہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی بجلی چوروں کے خلاف ہونےو الی کارروائیوں کو براہ راست مانیٹرکررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی بجلی چوروں کی شکایات درج کرواسکتے ہیں ،شکایت کنندگان کا نام صیضہ راز میں رکھاجائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401103

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں