23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںہیوبرٹ ہرکاز نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ہیوبرٹ ہرکاز نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

- Advertisement -

بیجنگ۔16اکتوبر (اے پی پی):پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز نے روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو ہرا کر شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ہیوبرٹ ہرکاز نے مینز سنگلز فائنل میں روس کے حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف کو شکست دے کر کیریئر کا ساتواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں میں پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز نے سخت مقابلے کے بعد روس کے حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف کو 3-6، 6-3 اور 6-7(8-10)سے ہرا کر شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ہیوبرٹ ہرکاز نے اس فتح کے بعد دوسرا اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

- Advertisement -

ہیوبرٹ ہرکاز نے دو گھنٹے اور نو منٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی اپنے نام کی۔ہیوبرٹ ہرکاز نے کہا کہ یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ تھا جس میں اپنی کامیابی پر بہت خوش ہوں ۔ میں مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کروں گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401424

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں