ریاض ۔16اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے کے دوران 16 ہزار 790 غیر قانونی تارکین گرفتار کیا گیا ہے ، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 4 اکتوبر سے 11 اکتوبر 2023 کے درمیان کی گئی …
سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 16 ہزارغیر قانونی تارکین گرفتار

مزید خبریں
ریاض ۔16اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے کے دوران 16 ہزار 790 غیر قانونی تارکین گرفتار کیا گیا ہے ، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 4 اکتوبر سے 11 اکتوبر 2023 کے درمیان کی گئی ہیں۔
کمیٹی نے کہا کہ گرفتار شدگان میں سے 10177 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4523 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2090 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 709 افراد گرفتار کئے گئے جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار افراد میں سے 63 فیصد یمنی، 34 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔








