27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںالیکشن کمیشن ملک میں جاری بے یقینی، بے چینی جیسے صورتحال کے...

الیکشن کمیشن ملک میں جاری بے یقینی، بے چینی جیسے صورتحال کے خاتمے کے لئے ایکشن تاریخ کا اعلان کریں

- Advertisement -

ملاکنڈ ۔16 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر مملکت سید محمد علی شاہ باچہ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے

کہ الیکشن کمیشن ملک میں جاری بے یقینی، بے چینی جیسے صورتحال کے خاتمے کے لئے ایکشن تاریخ کا اعلان کریں اور آئینی مدت کے اندر اندر پاک و شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں جس کا مطالبہ پیپلز پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی کیا ہے۔

- Advertisement -

ملاکنڈ ڈویژن میں کسی بھی قسم کے ٹیکس کی حمایت نہیں کرینگے۔ پاکستانیوں کے دل فلسطینی عوام کیساتھ دھڑک رہے ہیں اور فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ دردمیں بھر پور شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر سید احمد علی شاہ باچہ،تحصیل صدر حاجی طیب خان اور جنرل سیکرٹری محمد یونس سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں