ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان

129
محکمہ موسمیات کی جانب سے مری میں بارش اور برفباری کی پیشن گوئی

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیرکے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا،پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں ااور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ کشمیر میں مظفر آباد(سٹی 62، ایئر پورٹ 15)، کوٹلی، راوالاکوٹ 22، گڑھی دوپٹہ 20، خیبرپختونخوا میں مالم جبہ48،کاکول 23، مردان 22، چراٹ 20، سید و شریف 16، بنوں،

میرکھانی 14،پٹن 13، بالاکوٹ 12، دیر ( زیریں 12، بالائی 09)، کالام 08، دروش 05، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 03، ایئر پورٹ 02)، پشاور(سٹی02، ایئر پورٹ01)، باچا خان 01، پنجاب: سرگودھا 42، مری 21، منگلہ ، جہلم 19، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 19، سٹی 02)، نارووال 15، گجرات 14،راولپنڈی(چکلالہ 13،شمس آباد 07، کچہری 06 )، بہاولپور (ایئر پورٹ 13، سٹی 12)، اٹک، چکوال 12، اسلام آباد(سیدپور 11، گولڑہ 09، زیرو پوائنٹ 08، بوکڑہ 07)،منڈی بہائوالدین 11، قصور 10، جوہر آباد،نور پور تھل 08، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ 07، بھکر، فیصل آباد05،جھنگ 04، لاہور (سٹی 03، ایئر پورٹ 02)، بہاولنگر 01، بلوچستان میں لسبیلہ 28، کوئٹہ 02، قلات 01،گلگت بلتستان میں بگروٹ 07، بونجی ، گلگت، گوپس 03، چلاس، استور اورہنزہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 01 اور کالام میں 02ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔