تھرپارکر پولیس کی کارروائی، 44 تولا چاندی، 10 ہزار روپے نقدی اور 1100 نشہ آور گٹکے برآمد، 3ملزماں گرفتار، مقدمہ درج

54
تھرپارکر پولیس کی کارروائی، 44 تولا چاندی، 10 ہزار روپے نقدی اور 1100 نشہ آور گٹکے برآمد، 3ملزماں گرفتار، مقدمہ درج

تھرپارکر ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):ایس ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے. ننگرپارکر کے گاؤں آدیگام سے سگتو ولد گانگو رباری کے گہر سے کچھ دن قبل چوری ہوٸی تھی جس کا ایس ایس پی تھرپارکر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ننگرپارکر کو فوری ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان رکور کرنے کے احکامات جاری کئے تھے.

جس پر ایس ایچ او تھانہ ننگرپارکر نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان رمیش ولد سورو رباری اور پربتو ولد بوتو رباری سکنہ آدیگام کو گرفتار کر کے چوری شدہ 44 تولا چاندی اور 10 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی، ملزماں کے خلاف پولیس اسٹیشن ننگرپارکر پہ مقدمہ درج کیا گیا. دوسری جانب ایس ایچ او مٹھی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کیسرو بھیل کو گرفتار کر کے 1100 نشہ آور سفینہ گٹکے برآمد کیے اور منشیات فروش کے خلاف پولیس اسٹیشن متھی پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔