گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں مزید 41 بجلی چور پکڑے گئے

نوشہرہ ورکاں ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں مزید 41 بجلی چور پکڑے گئے ۔گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں صارفین کو بجلی کی بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے جہاں گیپکو کو خسارے سے نکالنے کے لیے بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ ایکسین گیپکو محسن علی کی نگرانی اور چاروں ایس ڈی اوز،مبشر حسین،فہد حسین،سکندر ریاض اور رئیس الرحمان کی کمانڈ میں …

نوشہرہ ورکاں ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں مزید 41 بجلی چور پکڑے گئے ۔گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں صارفین کو بجلی کی بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے جہاں گیپکو کو خسارے سے نکالنے کے لیے بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ ایکسین گیپکو محسن علی کی نگرانی اور چاروں ایس ڈی اوز،مبشر حسین،فہد حسین،سکندر ریاض اور رئیس الرحمان کی کمانڈ میں عملہ لائن سٹاف ڈے اینڈ نائٹ مصروف ہیں اور با اثر بجلی چوروں کو شکنجے میں لینے کا سلسلہ جاری ہے اور دو ہفتوں کے دوران چیکنگ بجلی چوری میں پکڑے گئے افراد کی تعداد 41 بتائی گئی ہے اور 39 دنوں میں ٹوٹل تعداد 112 ہو گئی ہے ۔

دو ہفتوں کے دوران 41 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ 65000 یونٹس کے بیس لاکھ 80 ہزار کے بل ڈالے گئے اور 1576000 کی وصولی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ایکسین گیپکو محسن علی کا کہنا ہے کہ بجلی انسانی زندگی میں ایک اہم ترین ضرورت کا حصہ ہے اور اس کا استعمال جائز طریقے سے اپنا کر تمام پاور کمپنیز کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔