گورنرسندھ سے تھائی لینڈ کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری،تجارت اور وفود کے تبادلوں پر تبادلہ خیال

109
گورنرسندھ سے تھائی لینڈ کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری،تجارت اور وفود کے تبادلوں پر تبادلہ خیال

کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سےتھائی لینڈ کے سفیر چاکریڈ کرائچائیونگ نے گورنرہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں پاک تھائی دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری،تجارت اور وفود کے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

جاری اعلامیہ کے مطابق تھائی لینڈ کے سفیر نے قائد روم میں بابائے قوم کے زیر استعمال اشیاءکا جائزہ لیا۔انہوں نے امید کی گھنٹی بجائی اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا بھی معائنہ کیا۔تھائی لینڈ کے سفیر نے آئی ٹی کورسز کے لئے تیار کی جانے والی مارکی کا بھی دورہ کیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ تھائی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات میں اضافہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ تھائی لینڈ کے سفیر نے کہا کہ تھائی لینڈ پاکستان سے اقتصادی تعلقات میں اضافہ کا خواہش مند ہے ہیں۔