محکمہ صحت کے زیرِ اہتمام پولیو سے بچاؤکے عالمی دن کے حوالے سے واک اورسیمینار

116

سرگودھا۔24اکتوبر (اے پی پی):سرگودھامیں 24اکتوبر 2023ء کو پولیو سے بچاؤ اورحفاظتی اقدامات کے عالمی دن کے حوالے دن منایا گیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے زیر ِاہتمام تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اس حوالے سے ریڈیوپاکستان،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے پولیو کے خاتمے،حفاظتی قطروں کی افادیت اورضرورت سے متعلق خصوصی ایڈیشن اور ٹرانسمشن چلائے تاکہ لوگوں میں پولیو سے بچاؤ کے شعور کو اُجاگر کیا جاسکے۔

پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کو خراج ِتحسین پیش کرنے کیلئے منایا گیا جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کے معماروں کو اس مہلک بیماری سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس سلسلہ میں تمام پاکستانی قوم کو یہ پیغام دیا گیا کہ اس مہلک بیماری سے اپنے بچوں کو بچانے کیلئے پانچ سال تک نو نہالوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

محکمہ صحت کے زیرِ اہتمام پولیوسے آگاہی کے بارے میں واک اورسیمینار کا انعقادبھی کیا گیاجس میں والدین کواپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ سے آگاہی اورحفاظتی قطروں کی افادیت کے بارے میں بتایا گیا۔