23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو گندم کے معیاری بیج پر 1 ارب 80 کروڑ روپے...

کاشتکاروں کو گندم کے معیاری بیج پر 1 ارب 80 کروڑ روپے سبسڈی دی جارہی ہے ،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو گندم کے معیاری بیج پر 1 ارب 80 کروڑ روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی پیداوارمیں اضافہ کے قومی پروگرام کے تحت امسال حکومت پنجاب کی طرف سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔کاشتکاروں کو گندم کے معیاری بیج پر 1 ارب 80 کروڑ روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔ صوبہ میں 12 لاکھ ایکڑ کیلئے گندم کا سبسڈی والا بیج فراہم کیا جائے گا۔ گندم کے 50 کلوگرام والے ایک تھیلے پر 1500 روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

کاشتکار سبسڈی کے حصول کیلئے گندم کی منظور شدہ اقسام عروج 22-، نواب 21-، صادق 21-، این اے آر سی سپر، ایم اے 21-، نشان، دلکش 20-، اکبر 19-، بھکر سٹار، فخر بھکر، سبحانی 21-، ایم ایچ 21-، مرکز 19-، اناج 17-، بارانی 17-، اُجالا 16-کا انتخاب کریں۔

ایک کاشتکار منتخب اقسام کے 5 تھیلوں تک سبسڈی حاصل کرسکتا ہے۔ رجسٹرڈ کاشتکار سبسڈی حاصل کرنے کیلئے اپنے موبائل پر واؤچر نمبر سپیس قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر ایس ایم ایس کریں۔ غیر رجسٹرڈ کاشتکار متعلقہ تحصیل سے رجسٹریشن کراکے کسان کارڈ کیلئے اپلائی کریں اور سبسڈی کی رقم حاصل کریں۔\378

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=405277

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں