- Advertisement -
اٹک۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے شہری کے ساتھ فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔پنڈسلطانی تحصیل جنڈ کے رہائشی سلطان محمود ولد محمد سلیمان نے تھانہ بسال میں تحریری درخواست دی کہ میں نے اپنی گاڑی کا سودا محمد فیاض ولد نواز خان ساکن منکور جنڈ کے ساتھ کیا جس کے تحت محمد فیاض نے مجھے 02 لاکھ نقد جبکہ باقی 20 لاکھ 75 ہزار روپے 02 ماہ تک ادا کرنا طے ہوا اور میں نے گاڑی محمد فیاض کے حوالے کر دی۔دو ماہ گزرنے کے بعد نہ تو محمد فیاض بقایا رقم دے رہا ہے اور نہ ہی میری گاڑی واپس کر رہا ہے۔
اطلاع پر تھانہ بسال پولیس نے مقدمہ درج کر کے شہری کے ساتھ فراڈ کرنے والا ملزم محمد فیاض کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=405363
- Advertisement -