الیگزینڈر زیویروف اورکیرن خچانوف ویانا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

90
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

ویانا۔26اکتوبر (اے پی پی):جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زیویروف اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف اے ٹی پی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کا مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا۔الیگزینڈر زیویروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی کیمرون نوری کو شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے حریف سربین کھلاری جیری لاہیجکا کو شکست دی ۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زیویروف نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف 28 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کوسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سربین کھلاری جیری لاہیجکا کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔