- Advertisement -
نیلم۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):ریاست بھر کی طرح نیلم میں بھی کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر آٹھمقام سے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اٹھمقام غلام محی الدین گیلانی نے کی۔احتجاجی ریلی میں ضلعی آفیسران، ملازمین، طلبا، انجمن تاجران، سیاسی و سماجی عمائدین، صحافی اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=405929
- Advertisement -