21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئی، اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.1 ارب...

ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئی، اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.1 ارب ڈالر

- Advertisement -

لاس اینجلس ۔28اکتوبر (اے پی پی):امریکی ارب پتی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.1 ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ریکارڈ توڑ ایرا ٹور سے بہت زیادہ دولت کمائی جس نے امریکی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب ٹیلر سوئفٹ باقاعدہ طور پر ارب پتی بن گئی ہیں اور وہ ان چند فن کاروں میں شامل ہیں جو اپنی موسیقی اور کارکردگی کی وجہ سے ارب پتی بنے۔رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنے گانوں کے ذریعے 40 کروڑ ڈالرز کمائے جبکہ انہیں 37 کروڑ ڈالرز کی آمدنی شوز کے ٹکٹوں کی فروخت سے ہوئی۔

- Advertisement -

امریکی گلوکارہ کے 5 گھروں کی مالیت 11 کروڑ ڈالرز ہے جبکہ مختلف سٹریمنگ سروسز سے انہیں 12 کروڑ ڈالرز کی آمدنی ہوئی۔واضح رہے ٹیلر سوئفٹ ایک شو میں پرفارم کرنے کے لیے 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک معاوضہ لیتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406098

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں