نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی

292
نگران وزیراعظم

لاہور۔30اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیر کے روز حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی، صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔