عدالت کی قتل کے ایک ملزم کو سزائے موت،5 لاکھ روپے جرمانہ دوسرا ملزم شک کی بنا پر بری

143
صحافی شاکر اعوان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات منظرعام پر لانے کی درخواست پرفریقین سے جواب طلب

مظفرگڑھ۔ 03 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ طارق مقصود نے تھانہ سول لائنز کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت ، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دوسرے ملزم کو شک کی بنا پر بری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے موضع چک مٹھن میں 31مارچ 2022 کو شادی کی تقریب میں نادر علی سومرہ اپنے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر رہا تھا کہ سامنے کھڑے ہوئے شخص عرفان عرف حق نواز کو منہ پر فائر لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا ،تھانہ سول لائن پولیس نے مقتول عرفان عرف حق نواز کے بھائی اللہ ڈتہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا،

فاضل عدالت نے تھانہ سول لائن مظفرگڑھ میں درج مقدمہ قتل کی سماعت کی ،دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم نادر علی سومرہ کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ اور اس کے ساتھی ملزم ذیشان کنیرہ کو شک کی بنا پر بری کر دیا ۔ ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ سول لائن مظفرگڑھ نے اپریل 2022 میں عرفان عرف حق نواز سکنہ موضع چک مٹھن کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔