واشنگٹن ۔ 05 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی قابل ذکر اقتصادی ترقی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی کامیابی کے بعد اب بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے، اب ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقعوں میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔ یہاں”اے پی پی“کو دیئے گئے ایک …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات احسن اقبال کا اے پی پی کو انٹرویو
واشنگٹن ۔ 05 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی قابل ذکر اقتصادی ترقی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی کامیابی کے بعد اب بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے، اب ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقعوں میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔ یہاں”اے پی پی“کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بے پناہ اقتصادی ترقی کی ہے اور عالمی برادری نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور اقتصادی ترقی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال قبل دہشت گردوں نے ملک کو یرغمال نما رکھا تھا اور ریاست ان کے محاصرہ میں تھی تاہم اللہ تعالیٰ نے فضل وکرم سے آج دہشت گرد حکومتی محاصرہ میں ہیں اور وہ راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں10 گنا کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بھر پور عزم سے وہ کامیابی حاصل کی جس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی۔









