دولتِ مشترکہ کھیلوں میں ایک میل کی دوڑ میں طلائی تمغہ اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے سکاٹ لینڈ کے سٹار ایتھلیٹ جوش کیر نے شاندار کامیابی کے بعد مداحوں سے بھرپور انداز میں ملاقات کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔بی بی سی کے مطابق 28 سالہ رنر جوش کیرنے گلاسگو میں ہر مداح کے ساتھ سیلفی بنوائی، آٹوگراف دیے اور نوجوان ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی۔
ورلڈ ریکارڈ کے بعد جوش کیر نے مداحوں کے دل بھی جیت لیے، دولتِ مشترکہ کھیلوں میں سکاٹ لینڈ کے ہیرو بن گئے

مزید خبریں
گلاسگو ۔3اگست (اے پی پی):دولتِ مشترکہ کھیلوں میں ایک میل کی دوڑ میں طلائی تمغہ اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے سکاٹ لینڈ کے سٹار ایتھلیٹ جوش کیر نے شاندار کامیابی کے بعد مداحوں سے بھرپور انداز میں ملاقات کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔بی بی سی کے مطابق 28 سالہ رنر جوش کیرنے گلاسگو میں ہر مداح کے ساتھ سیلفی بنوائی، آٹوگراف دیے اور نوجوان ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والا ہر نوجوان عالمی سطح پر کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔جوش کیر نے حال ہی میں 3 منٹ 42.66 سیکنڈ میں ایک میل کی دوڑ مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جبکہ دولتِ مشترکہ کھیلوں میں بھی طلائی تمغہ جیت کر اپنی کامیابیوں میں ایک اور اعزاز کا اضافہ کیا۔ تمغہ وصولی کی تقریب کے دوران قومی ترانے پر جذباتی ہونے والے جوش کیر نے کہا کہ سکاٹ لینڈ ان کی شناخت اور فخر ہے۔
انہوں نے سابق عظیم کھلاڑی سر کرس ہوئے اور سر اینڈی مرے کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی نئی نسل کے لیے امید اور حوصلے کی علامت بننا چاہتے ہیں۔







