صوابی میں ہفتہ شہدا کے سلسلے میں پولیس افسران نے شہدا کی قبروں پر حاضری دی۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ہر سال یومِ شہداپولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے،
صوابی میں ہفتہ شہدا کے سلسلے میں پولیس افسران کی شہداکی قبروں پر حاضری

مزید خبریں
پشاور۔ 03 اگست (اے پی پی):صوابی میں ہفتہ شہدا کے سلسلے میں پولیس افسران نے شہدا کی قبروں پر حاضری دی۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ہر سال یومِ شہداپولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے،
جس کا مقصد ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ہفتہ شہدا پولیس کی مناسبت سے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حسن خان نے شہداکی قبروں پر حاضری دی۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ٹوپی شاہی ملک خان ،ایس ایچ او تھانہ گدون فواد خان،ایس ایچ او تھانہ اتلہ صدام خان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدوں کو الگ الگ سلامی پیش کی ، پولیس افسران نے شہیدوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی، اس موقع پر شہیدوں کے ورثا بھی موجود تھے۔








