31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںٹیکسٹائل کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے کر اس کی...

ٹیکسٹائل کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے کر اس کی برآمدات کو دوگنا کرسکتے ہیں،ماہرین

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 13 نومبر (اے پی پی):نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین انجینئرنگ نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن پر توجہ دی جائے تو ہم اپنی ٹیکسٹائل برآمدات دوگنا کرسکتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی برآمدات کا 55 فیصد حصہ ٹیکسٹائل کا ہے ، اس شعبے سے براہ راست 30 لاکھ افراد کا روز گاربھی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان حالات سے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس وقت ملک میں ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالب علموں کےلئے مارکیٹ اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ٹیکسٹائل ا نجینئر نگ پروگرامز اور اس سے متعلقہ دیگر شعبہ جات کا تدریسی سلیبس سائنسی اور تکنیکی بنیادوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیمر کمپوزٹس، ربڑ ٹیکنالوجی، سنتھیٹک، فائبرز اور پولیمر گو ٹنگز کے شعبوںمیں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کوالیفائڈ ا نجینئر تیار کرنے اور ٹیکسٹائل کی دنیا میں ان ابھرتے ہوئے شعبوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنے کےلئے کئی پروگرام ترتیب دے رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کو ایک جدید، متحرک، قابل عمل ، نجی شعبے اور ٹیکسٹائل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں تربیت یافتہ افراد کی فراہمی کےلئے مثالی درسگاہ بنایا جارہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=410434

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں