ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

114
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ( کل ) جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھنداورسموگ کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 06 ، اسکردومنفی04،کالام ،گلگت،گوپس اورہنزہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔