23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںنگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی جمہوریہ مالدیپ کے نو منتخب صدر...

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی جمہوریہ مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مالدیپ پہنچ گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی جمہوریہ مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے جمعہ کی صبح مالدیپ پہنچ گئے۔ ڈاکٹر معیزو 30 ستمبر 2023ء کو مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔

مالدیپ آمد پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا مالدیپ کے نامزد وزیر خاجہ موسیٰ ضمیر، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ فرزانہ ظاہر، مالدیپ کے سینئر حکام اور پاکستان ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ر) محمد فیاض گیلانی نے ویلانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

- Advertisement -

پاکستان اور مالدیپ دو مسلم برادر ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ مالدیپ کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اطلاعات و نشریات کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان موجود قریبی اور دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ اپنے دورہ کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات اپنی مصروفیات کے علاوہ جمہوریہ مالدیپ کے صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=411509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں