35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںبچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کو صحت مند ماحول...

بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کو صحت مند ماحول اور تحفظ فراہم کرنا ہے ، ڈی سی جنوبی کراچی

- Advertisement -

کراچی۔19نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی کیپٹن (ر)الطاف حسین ساریونے کہا ہے کہ بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کو صحت مند ماحول اور تحفظ فراہم کرنا ہے کیونکہ بہتر اور صحت مند ماحول میں پرورش پاکر ہی بچہ ایک اچھا انسان بن سکتا ہے۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ کی طرف سے سی ویو پر آگاہی واک میں شرکت کے دوران کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کاوشوں سے بچوں کی فوری مدد کے لیے سندھ چائلڈ پروٹیکشن ہیلپ لائن 1121 متعارف کرائی گئی ہے اور سندھ کے 30اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ صوبے کے 30اضلاع میں بچوں کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واک کامقصد بچوں کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنا ان کے روشن مستقبل اور تحفظ کے حوالے سے آگاہی دینا تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=412197

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں