لیسکو کی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ، 1ارب28کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی گئی

154
LESCO

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیلداروں کی معاونت سے ریکوری کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔

لیسکو ترجمان کے مطابق گزشتہ67 روز سے جاری مہم کے دوران41146 ڈیفالٹرز سے1ارب28کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی، ناردرن سرکل میں 5266نا دہندگان سے162.10ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 5278 نا دہندگان سے302.50 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 5053نا دہندگان سے183.50ملین اور ساؤتھ سرکل میں 2048نا دہندگان سے68.18 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 3874نا دہندگان سے87.10ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 4808نا دہندگان سے186.06ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 6013نا دہندگان سے80.82 ملین جبکہ قصور سرکل میں 8806 نا دہندگان سے212.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے67 ویں روز579نا دہندگان سے1کروڑ30لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے ناردرن سرکل میں 81نا دہندگان سے1.97ملین اور ایسٹرن سرکل میں 80نا دہندگان سے3.33ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 55نا دہندگان سے1.81 ملین اور ساتھ سرکل میں 42نا دہندگان سے0.78ملین کی ریکوری کی۔

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 51نا دہندگان سے1.10 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 66نا دہندگان سے1.96ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 101نا دہندگان سے1.00ملین جبکہ قصور سرکل میں 103نا دہندگان سے1.82 ملین کی ریکوری کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔