23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلگت بلتستان میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا سلسلہ...

گلگت بلتستان میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع

- Advertisement -

گلگت ۔20نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان میں بجلی کے جاری بحران پر قابو پانے کے لیے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اس خصوصی مہم میں غیر قانونی کنکشن،خراب میٹرز،نادہندگان اور دیگر بجلی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

محکمہ پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام کے مطابق گلگت بلتستان بھر میں شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں 24 گھنٹے شہریوں کی شکایات پر ان کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار مرزا نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=412656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں