لاہور۔23نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بادامی باغ میں جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر 130کلو مضر صحت شہد، 10کلو گلوکوز سیرپ، چینی اور دیگر متعلقہ سامان تلف کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم جعلی شہد بنانے والے یونٹ پہنچی تو وہاں گندی دیواریں، زنگ آلود برتن،کھلے رنگوں اور کیمیکلز سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا، جعلی شہد کی تیاری میں چینی، گلوکوز سیرپ اور پھولوں کی پتیاں بھی شامل کی جا رہی تھیں ۔
ترجمان کے مطابق خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی متعدد بار عوام سے اپیل کر چکے ہیں کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کو 1223ہیلپ لائن پر فوری اطلاع دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413541